چیف جسٹس سے اسلام آباد ہائی کورٹ کے جج کی ملاقات، جج ویڈیو اسکینڈل پر گفتگو

  • اپ ڈیٹ:
 چیف جسٹس پاکستان آصف سعید کھوسہ سے اسلام آباد ہائی کورٹ کے جج عامر فاروق کی ملاقات فائل فوٹو چیف جسٹس پاکستان آصف سعید کھوسہ سے اسلام آباد ہائی کورٹ کے جج عامر فاروق کی ملاقات

احتساب عدالت کے جج ارشد ملک کے ویڈیو اسکینڈل پر چیف جسٹس پاکستان آصف سعید کھوسہ سے اسلام آباد ہائی کورٹ کے جج عامر فاروق نے ملاقات کی اور معاملے پر تبادلہ خیال کیا۔

احتساب عدالت کے جج ارشد ملک کے ویڈیو اسکینڈل پر اسلام آباد میں چیف جسٹس پاکستان آصف سعید کھوسہ سے اسلام آباد ہائی کورٹ کے قائم مقام چیف جسٹس عامر فاروق نے ملاقات کی۔

اس موقع پر رجسٹرار سپریم کورٹ بھی چیف جسٹس چیمبر میں موجود تھے۔ دونوں چیف جسٹسز کے درمیان ملاقات تقریبا 40 منٹ جاری رہی۔

واضح رہے کہ قائم مقام چیف جسٹس اسلام آباد ہائی کورٹ سے گزشتہ روز جج ارشد ملک نے ملاقات کی تھی جب کہ وزیراعظم عمران خان نے بھی گزشتہ روز اعلیٰ عدلیہ سے ویڈیو کا نوٹس لینے کا کہا ہے۔

install suchtv android app on google app store