آڈیو ویڈیو ٹیپ بنانے اور چلانے والے کردار سند یافتہ جھوٹے ہیں: مشیر اطلاعات

  • اپ ڈیٹ:
وزیراعظم عمران خان کی مشیر برائے اطلاعات فردوس عاشق اعوان فائل فوٹو وزیراعظم عمران خان کی مشیر برائے اطلاعات فردوس عاشق اعوان

وزیراعظم عمران خان کی مشیر برائے اطلاعات فردوس عاشق اعوان نے احتساب عدالت کی ویڈیو تنازع پر اپنے بیان میں کہا ہے کہ آڈیو، ویڈیو ٹیپ بنانے اور چلانے والے دونوں کردار سند یافتہ جھوٹے ہیں۔

فردوس عاشق اعوان نے اپنے ٹوئٹر بیان میں کہا کہ ایک قاتل اور غنڈہ گینگ کا سربراہ جبکہ دوسری کیلبری فونٹ کی معروف جعلساز بے، یہ وہ کردار ہیں جو بےنامی دار ہیں۔

مشیر اطلاعات کا کہنا تھا کہ سرکاری خزانے کو مال غنیمت سمجھ کر لوٹنے اور عوام کے وسائل پر ڈاکہ ڈالنے والوں سے مال مسروقہ کی برآمدگی جاری رہے گی۔

فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ نواز شریف جیل میں ہیں تو مریم صفدر بتائیں کس حیثیت میں بغیر کسی استحقاق اتنا عرصہ سرکاری بلٹ پروف کار استعمال کر رہی تھیں، جنہیں سرکاری خزانے میں نقب لگانے کی عادت ہو انہیں جیب سے خرچ کرنا محال ہوتا ہے۔

install suchtv android app on google app store