پاک فضائیہ کے زیر اہتمام اسپیشل اولمپکس کا اہتمام

پاک فضائیہ فائل فوٹو پاک فضائیہ

پاک فضائیہ سرحدوں کی حفاظت کیساتھ ساتھ صحت مندانہ سرگرمیوں میں بھی آگے آگے، پاک فضائیہ کے زیر اہتمام اسپیشل اولمپکس کا اہتمام کیا گیا۔ جس میں ائیر چیف مارشل مجاہد انور خان نے اسپیشل اولمپکس میں تمغے جیتنے والے کھلاڑیوں میں نقد انعامات تقسیم کیے۔

پاک فضائیہ ملک کی فضاؤں کی حفاظت کیساتھ ساتھ نصابی اور غیر نصابی سرگرمیوں میں بھی پیش پیش ہے۔ پاک فضائیہ کے زیر اہتمام اسپشل اولمپکس کا اہتمام کیا گیا۔

پاک فضائیہ کے سربراہ ائیر چیف مارشل مجاہد انور خان نے اسپیشل اولمپکس میں تمغے جیتنے والے کھلاڑیوں میں نقد انعامات تقسیم کیے۔

پاک فضائیہ کے سربراہ نے نصابی اور غیر نصابی سرگرمیوں کو سراہا اور اسپیشل اولپکس میں میڈل جیتنے والوں کی محنت اور عزم کی بھی تعریف کی ۔

میڈل جیتنے والوں میں عمران غفار، محمد عمر، یاسر بشیر، رضوان طیب، فرقان اقبال اورسبرینہ توحید شامل ہیں۔

 

install suchtv android app on google app store