روڈ ٹومکہ پراجیکٹ: وزیراعظم عمران خان آج منصوبے کا افتتاح کریں گے

  • اپ ڈیٹ:
 وزیراعظم عمران خان فائل فوٹو وزیراعظم عمران خان

عازمین حج کی مشکلات اب آسان ہوگئیں، روڈ ٹو مکہ پراجیکٹ کا گذشتہ روز آغاز ہوا جبکہ وزیراعظم عمران خان آج(بروزِ جمعہ) منصوبے کا افتتاح کریں گے۔

تفصیلات کے مطابق اسلام آباد ایئرپورٹ پر سعودی امیگریشن اسٹاف نے باقاعدہ طور پر کام شروع کردیا ہے، البتہ منصوبے کا افتتاح وزیراعظم عمران خان آج کریں گے۔

حجاز مقدس جانے والے عازمین کی امیگریشن پاکستان میں ہی ہوگی، حکومت کا عازمین حج کو 5ارب روپے واپس کرنے کا فیصلہ بھی سامنے آیا ہے۔

روڈ ٹومکہ پراجیکٹ کے تحت اسلام آباد ایئرپورٹ سے سعودی ائیرلائن کی پرواز عازمین حج کو لے کر روانہ ہوگئی ، پہلی مرتبہ 22000 حج کی بائیومیٹرک امیگریشن اسلام آباد ایئرپورٹ پر ہورہی ہے۔

خیال رہے کہ ساڑھے تین سو عازمین امیگریشن کے بعد سعودی ائیرلائن کی پرواز ایس وی 719 کے زریعے حجاز مقدس روانہ ہوئے۔

پہلی پرواز کو الوداع کرنے کے لیے سعودی امیگریشن عملہ سعودی سفیر وفاقی وزیر مذہبی امور اور ایوی ایشن کے وزیر بھی ائیرپورٹ پر موجود رہے۔

 

install suchtv android app on google app store