وزیرا عظم نے بجلی کی پروڈکشن سے متعلق کی بڑی بات

  • اپ ڈیٹ:
 وزیر اعظم عمران خان فائل فوٹو وزیر اعظم عمران خان

 وزیر اعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ ان کی حکومت میں بجلی کی پروڈکشن ساڑھے 22 ہزار میگاواٹ تک پہنچ گئی، اپریل سے اب تک 18 ہزار غیر قانونی کنکشن بھی منقطع کیے گئے ہیں۔

وزیر اعظم عمران خان نے ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں وزارت توانائی کو مبارکباد دی اور کہا کہ قومی گرڈ میں 22550 میگا واٹ بجلی کی شمولیت کے ساتھ 2 جولائی کو ہم ترسیل کی بلند ترین سطح تک پہنچ گئے اور پورا نظام بھی الحمداللہ بلارکاوٹ فعال ہے۔ گزشتہ موسم گرما کی ترسیل کی بلند ترین سطح سے یہ مقدار تقریباً 3000میگا واٹ زائد ہے۔ انہوں نے کہا کہ وعدے کے مطابق ہماری حکومت گیس چوری کا بھی بھرپور تعاقب کر رہی ہے۔ وسط اپریل سے جاری مہم کے نتیجے میں اب تک نشاندہی کے بعد 18000 غیر قانونی کنکشنز منقطع کیے جا چکے ہیں جن کی مالیت 2.3 ارب روپے سے بھی زیادہ ہے۔

install suchtv android app on google app store