روسی فوج کے کمانڈر اِن چیف کی نیول ہیڈ کوارٹر میں سربراہ پاک بحریہ ایڈمرل ظفر محمود عباسی سے ملاقات کی ہے۔
ترجمان پاک بحریہ کے مطابق امیرالبحر نے معزز مہمان کو پاک بحریہ کے ریجنل میری ٹائم سیکیورٹی پٹرول سے آگاہ کیا، روسی فوج کے کمانڈر ان چیف نے علاقائی امن و استحکام کے قیام میں پاک بحریہ کے کردار کو سراہا۔