وفاقی وزیرفواد چوہدری کیخلاف مقدمہ: صحافی سمیع ابراہیم نے حقیقت سے پردہ اٹھایا

  • اپ ڈیٹ:
 فواد چوہدری اور سمیع ابراہیم فائل فوٹو فواد چوہدری اور سمیع ابراہیم

 شادی کی ایک تقریب میں وفاقی وزیرسائنس و ٹیکنالوجی فواد حسین چوہدری کے تھپڑمارے جانے کے خلاف سینئر صحافی سمیع ابراہیم نے فیصل آباد کے تھانے میں درخواست دائر کررکھی ہے۔ 

اپنے ایک ٹوئیٹ میں  بتایا کہ ’’انصاف کی تلاش میں فواد چوہدری کے خلاف ایف ای آر درج کروانے فیصل آباد آیا ہوں۔ ابھی تک فیصل آباد پولیس نے ایف آئی آر درج نہیں کی ہے۔  پولیس فواد چوہدری کے جگہ مجھے مجرم بنانے کے کوشش کر رہی ھے ۔ ۔یہ کسی بھی طرح ریاست مدینہ نہیں جو سکتی  اور ساتھ ہی ’پاکستان تحریک انصاف‘کو ٹیگ کردیا۔ یادرہے کہ فیصل آباد میں ایک معروف شخصیت کی بیٹی کی شادی کی تقریب کے دوران وفاقی وزیر نے سمیع ابراہیم کو تھپڑدے مارا تھا جس کے بعد فوادچوہدری وہاں سے چلے گئے تھے اور سمیع ابراہیم نے کارروائی کے لیے تھانے درخواست دے دی تھی ۔

بعد ازاں فوادچوہدری نے کہا تھا کہ تھپڑ مارنے پر مقدمہ کیسا۔  اگر سمیع ابراہیم مقدمہ درج کرواتے ہیں تو قانونی کارروائی جو بھی ہوگی ، سامنا کرلیں گے ۔ اس میں کونسی بڑی بات ہے ، تھپڑ مارنے پر زیادہ سے زیادہ یہی ہوتا ہے کہ سوری یار! 

سمیع ابراہیم کے ٹوئیٹ پر محمد افضل نے لکھا کہ ’’حق سچ کی آواز نڈر بےخوف سمیع ابراہیم آپکی استقامت کو سلام‘‘۔ایک اور ٹوئیٹ میں سمیع ابراہیم نے لکھا کہ ’’فیصل آباد کے صحافیوں کی محبت اور خلوص کو سلام۔۔ ایس ایس پی انویسٹی گیشن کے دفتر میں درخواست جمع ہو گئی ہے اور نمبر لگ گیا ہے۔ عارف حمید بھٹی کو بھی سلام انکے فون نے بھی بڑا کام دیکھایا ‘‘۔۔سمیع ابراہیم کی ٹوئیٹس کے بعد محمد ابراہیم نے لکھا کہ ’’ سمیع ابراہیم صاحب میں پی ٹی آئی کا کارکن ہوں لیکن آپ کے ساتھ فواد چوہدری نے اچھا نہیں کیا ۔  اس میں آپ کے ساتھ کھڑا ہوں جب تک آپکو انصاف نہیں ملتا‘‘۔

ابراہیم شفقت نے لکھا کہ ’’یہ وہی سمیع ابراہیم ہیں جو نئے پاکستان کے پرجوش وکیل تھے؟؟ تمہیں فرق نہیں پڑتا خود تم ایک تھپڑ برداشت نہیں کر رہے۔۔ اللہ کرے تم ہی مجرم ٹھہرو اور دراصل تم ہی اصل مجرم ہو عوام اور پاکستان کے جنہوں نےاس شخص کو حکومت میں لانے میں کوشش کی‘‘۔

ایک اور صارف نے لکھا کہ ’’تبدیلی کے کیڑے نے خوب کاٹا ہے آپ کو ۔۔۔اب کوئی ڈاکٹر بھی اس کا علاج نہیں کر سکے گا ۔۔۔اب لاعلاج ہی پھرنا ساری زندگی اور گاتے رہنا ،روک سکو تو روک کو تبدیلی آئی رے ،تبدیلی آئی رے میں نے مار کھائی رے‘‘۔جواد پی ایم ایل این نے لکھا کہ ’’اسی ریاست مدینہ کو بنوانے کے لئے آپ جیسوں نے مسلم لیگ ن پر کیچڑ اچھالنے میں کوئی کسر نہیں چھوڑی تھی۔ اب تھپڑ کھانے کو اعزاز اور تمغہ سمجھیں‘‘۔

install suchtv android app on google app store