آرمی چیف جنرل باجوہ کی ایکسٹینشن؟ سوال کا وزیر اعظم نے انتہائی حیران کن دیا جواب

  • اپ ڈیٹ:
جنرل قمر جاوید باجوہ اور وزیر اعظم عمران خان فائل فوٹو جنرل قمر جاوید باجوہ اور وزیر اعظم عمران خان

 پاکستان میں جب بھی آرمی چیف کی مدت پوری ہونے کو آتی ہے تو یہ بحث بھی چھڑ جاتی ہے کہ آیا انہیں ایکسٹینشن ملے گی یا نیا جرنیل فوج کی کمان سنبھالے گا۔

جنرل راحیل شریف کے وقت بھی یہی موضوع میڈیا پر زیر بحث رہا اور اب جنرل قمر جاوید باجوہ کی ریٹائرمنٹ کی مدت قریب آتے ہی ایک بار پھر یہ بحث شروع ہوچکی ہے جس پر پہلی بار عمران خان کا موقف بھی سامنے آگیا ہے۔

اس سے متعلق وزیر اعظم عمران خان سے سوالات بھی کیے گئے اور آرمی چیف کی مدت ملازمت میں توسیع کے بارے میں بھی سوال پوچھا گیا۔ 

وزیر اعظم عمران خان سے سوال کیا گیا  کہ کیا آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کو ایکسٹینشن دی جائے گی؟ جس پر وزیر اعظم نے کہا کہ ابھی جنرل باجوہ کی ایکسٹینشن کے حوالے سے کوئی ڈسکشن نہیں ہوئی ہے۔

install suchtv android app on google app store