رانا ثنا ءاللہ کی گرفتاری: پنجاب حکومت کا موقف جانیے

  • اپ ڈیٹ:
 شہباز گل فائل فوٹو شہباز گل

ترجمان وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز گل نے کہاہے کہ پنجاب حکومت کو رانا ثنا ءاللہ کی گرفتاری کا علم نہیں ہے ، اس لئے تبصرہ نہیں کرسکتا ۔

 شہباز گل کا مزید کہنا تھا کہ میں اس پر کوئی رائے نہیں دے سکتا ۔ اے این ایف صوبائی ادارہ نہیں بلکہ وفاقی ادارہ ہے ۔ رانا ثناءاللہ کی گرفتاری پر حتمی رائے اے این ایف ہی دے سکتاہے ۔

ان کا کہنا تھا کہ مقدمات میں سیاست کو نہیں لانا چاہئے ، کسی مقدمے یا گرفتاری کا سیاست سے کیا تعلق ہے ؟ اس پر سیاسی بیان بازی نہیں ہونی چاہئے ۔انہوں نے کہا کہ پنجاب حکومت کو رانا ثناءاللہ کی گرفتاری کا علم نہیں ہے ۔ ان کو ایک ادارے نے گرفتار کیاہے ۔ اس لئے میں اس پر تبصرہ کرنے سے گریز کروں گا ۔

install suchtv android app on google app store