رانا ثناءاللہ بھی اینٹی نارکوٹکس فورس کے شکنجے میں آ ہی گئے

  • اپ ڈیٹ:
رانا ثناءاللہ خان فائل فوٹو رانا ثناءاللہ خان

 اینٹی نارکوٹکس فورس (اے این ایف) نے مسلم لیگ ن پنجاب کے صدر اور رکن قومی اسمبلی رانا ثناءاللہ خان کو منشیات فروشوں سے تعلق کے الزام میںتحویل میں لے لیا۔

اے این ایف ذرائع کا کہنا ہے کہ رکن قومی اسمبلی رانا ثناءاللہ خان کے متعدد منشیات فروشوں سے تعلقات ہیں ۔ اس کے علاوہ ان کے کالعدم تنظیموں سے بھی رابطے ہیں جس کے باعث انہیں تحویل میں لے لیا گیا ہے۔ راناثناءاللہ سے معاملے پر تحقیقات کی جارہی ہیں ۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ اے این ایف نے رانا ثناءاللہ کو پوچھ گچھ کیلئے تحویل میں لیا ہے اور اگر وہ سوالوں کے جواب دینے میں ناکام ہوئے تو انہیں با ضابطہ طور پر گرفتار کرلیا جائے گا۔

دوسری جانب مسلم لیگ ن پنجاب کی سیکرٹری اطلاعات عظمیٰ بخاری نے کہا ہے کہ راناثناءاللہ کوگرفتارکرلیاگیاہے۔ رانا ثناء اللہ کی گرفتاری کے بعد ان کا ذاتی موبائل نمبر بند ہوگیا ہے جبکہ ان کے سکیورٹی گارڈز اور ڈرائیور کا نمبر بھی بند ہے۔

install suchtv android app on google app store