بجٹ بل دھاندلی سے ہوا پاس، بلاول بھٹو نے کس سے رجوع کر لیا؟

 بلاول بھٹو زرداری فائل فوٹو بلاول بھٹو زرداری

چیئر مین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کہاہے کہ حکومت نے دھاندلی کرکے دو بلز پاس کروائے ہیں۔ عوام کے پاس جانے کے سوا کوئی راستہ نہیں رہا ۔ کسانوں اورمزدورں کا معاشی قتل کیا جارہا ہے ۔

تفصیلات کے مطابق پارلیمنٹ ہاﺅس کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بلاول بھٹوز رداری نے کہا کہ حکومت غریبوں پر بوجھ ڈال کر امیروں کوریلیف دے رہی ہے ۔ حکومت نے دھاندلی کرکے دو بلز پاس کروائے ہیں ۔ بجٹ میں سندھ اور تھر کول پر حملہ کیا گیا ۔ انہوں نے کہا کہ یہ پی ٹی آئی کا نہیں بلکہ پی ٹی آئی ایم ایف کابجٹ ہے ۔ یہ سلسلہ ایسے ہی چلتا رہا تو پھر یہ نظام نہیں چل سکے گا ۔ انہوں نے کہا کہ ملک کی تاریخ میں ایسا بجٹ پاس نہیں ہوا ۔

موجودہ سپیکر سے زیادہ غیر جانبدار ضیاءالحق اور مشرف دور کا سپیکر تھا۔  اسمبلی میں ہمارے ارکان کو بولنے نہیں دیا جاتا ۔ آج پاکستان کی تاریخ کا سیا ہ ترین دن ہے ۔ میں کہتا ہوں اٹھ کھڑے ہوں ، ہم کب تک برداشت کرتے رہیں گے ۔ آج اسمبلی میں تاریخ کی بدترین دھاندلی دیکھی ہے ۔

ان کا کہنا تھا کہ ہمارے پاس اب ایک ہی راستہ ہے کہ عوام کے پاس جائیں اور ان کو بتائیں کے تبدیلی کے نام پر عوام کے ساتھ ظلم ہورہاہے۔ کسانوں اور مزدور ں کا معاشی قتل عام کیا جارہاہے ۔ انہوں نے کہاکہ میں پنجاب کے عوام کو بتاﺅں گا کہ کس طرح حکومت نے ان کے حق پر ڈاکا ڈالا ہے ۔ پیپلز پارٹی ہر محاذ پر اس حکومت کے خلاف لڑے گی۔  والد کی گرفتاری پر بھی کہا کہ عوام دوست بجٹ پیش کریں ۔ ہم حمایت کریں گے ۔

install suchtv android app on google app store