آل پارٹیز کانفرنس کی اندر کی کہانی ؟ مولانا فضل الرحمان نے سچ بتا دیا

 مولانا فضل الرحمان فائل فوٹو مولانا فضل الرحمان

جے یو آئی کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہاہے کہ ہم موجودہ حکومت کو تسلیم نہیں کرتے ۔ اے پی سی میں نئے انتخابات کا مطالبہ بھی کرسکتے ہیں، تمام جماعتوں نے اے پی سی میں شرکت کی یقین دہائی کروائی ہے ۔

مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ طے ہواہے کہ اے پی سی 26جون کو بلائی جائیگی ۔ انہوں نے کہا کہ ابھی تک کسی نے نہیں کہا کہ اے پی سی میں شرکت نہیں کریں گے ۔  تمام جماعتوں نے اے پی سی میں شرکت کی یقین دہائی کروائی ہے ۔

ان کا کہنا تھا کہ اے پی سی میں تمام اپوزیشن جماعتوں کی رائے سامنے آئے گی ۔ تمام نکات اے پی سی میں سامنے آئیں گے ، اے پی سی میں آئندہ کی حکمت عملی طے ہوئی ۔ میر ی رائے واضح ہے کہ شفا ف انتخابات کروائے جائیں۔ انہوں نے کہا کہ ملکی معیشت تباہ ہورہی ہے ۔ ہم موجودہ حکومت کو تسلیم نہیں کرتے ۔ اے پی سی میں نئے انتخابات کا مطالبہ بھی کرسکتے ہیں ۔

install suchtv android app on google app store