فواد چودھری نے مولانا فضل الرحمن سے متعلق کہی ایسی بات کہ ہنسی روکنا ہو جائے مشکل

فواد چودھری اور مولانا فضل الرحمن فائل فوٹو فواد چودھری اور مولانا فضل الرحمن

وفاقی وزیر سائنس وٹیکنالوجی فواد چودھری نے کہا ہے کہ ماضی میں غیر قانونی بھرتیوں سے ادارے تباہ کئے گئے۔ اداروں کی مضبوطی کے بغیراچھی گورننس ممکن نہیں۔

وفاقی وزیر سائنس و ٹیکنالوجی نے قومی اسمبلی میں بجٹ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ 1952میں ٹیکنالوجی کےلئے پی سی ایس آئی آر بنایاگیا،1963میں پاکستان نے اپنے راکٹ خلا میں بھیجے،ملک کی ترقی کےلئے ضروری ہے اداروں کو مضبوط کیا جائے، بجٹ میں سائنس اور ٹیکنالوجی کیلئے43ارب روپے رکھے گئے،کسی نے سوچا بھی نہیں کہ چاند دیکھنے کیلئے ٹیکنالوجی استعمال کی جا سکتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ ن لیگ اور پیپلز پارٹی ایک دوسرے کو چور کہہ کر ووٹ لیتی تھیں ۔ ن لیگ یاپی پی میں جوبھی اقتدارمیں آیا مولانا ان کےساتھ بیٹھ گئے۔ انہوں نے کہا کہ ن لیگ ہاؤس میں"شین"لاہورپہنچ کر"میم"ہوجاتی ہے،انہوں نے کہاکہ فوج نے عوام کاساتھ دینے کیلئے بجٹ میں اضافہ نہیں لیا۔ پلوامہ واقعہ کے بعداصولی طورپرفوج کے بجٹ میں اضافہ ہوناچاہیے تھا۔ حکومت نے سرکاری اخراجات میں 50 ارب روپے کمی کی،سیاست میں صرف ایک تبدیلی آئی ہے اور وہ ہے عمران خان کاابھرنا،پاکستان میں کرپشن کیخلاف بیانیہ بنا ہے تو وہ عمران خان اور پی ٹی آئی کا ہے ۔ عمران خان نے کہا تھا رلاوَں گا۔  رلادیا،کہا تھا پکڑوں گا،پکڑلیا، انہوں نے کہا کہ میثاق معیشت پرشہبازشریف کوانکی پارٹی سپورٹ نہیں کرتی توہماری سپورٹ لے لیں۔

install suchtv android app on google app store