ماضی میں قطر سے تعلقات میں قومی مفادات کے بجائے خاندانی مفادات کو ترجیح دی گئی: فردوس اعوان

وزیراعظم کی معاون خصوصی اطلاعات و نشریات فردوس عاشق اعوان فائل فوٹو وزیراعظم کی معاون خصوصی اطلاعات و نشریات فردوس عاشق اعوان

وزیراعظم کی معاون خصوصی اطلاعات و نشریات فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ امیر قطر کا دورہ بھائی چارے پر مبنی تعلقات کو مضبوط اور فروغ دے گا، ماضی میں قطر سے تعلقات میں قومی کے بجائے خاندانی مفادات کو ترجیح دی گئی، اب قریبی اور خوشگوار تعلقات مضبوط معاشی تعاون میں تبدیل ہونگے۔

معاون خصوصی فردوس عاشق اعوان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں کہا ہے کہ امیر قطر کا دورہ بھائی چارے پر مبنی تعلقات کو مضبوط اور فروغ دے گا، پاکستان سرمایہ کاری اور سیاحت میں پرکشش منزل بن کر ابھر رہا ہے، وزیراعظم پاکستان کو سرمایہ کار دوست ملک بنانے جا رہے ہیں.۔

 انہوں نے مزید کہا کہ ماضی میں قطر سے تعلقات میں قومی کے بجائے خاندانی مفادات کو ترجیح دی گئی، اب قریبی اور خوشگوار تعلقات مضبوط معاشی تعاون میں تبدیل ہونگے۔

 

install suchtv android app on google app store