’ایسے نہیں کرتے دوست‘ پریس کانفرنس کے بعد مریم نواز نے اینکر پرسن غریدہ فاروقی کو یہ کیوں کہا؟ آپ بھی جانیے

مریم نواز شریف فائل فوٹو مریم نواز شریف

دھواں دار پریس کانفرنس کرنے کے بعد مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز نے واضح کیا ہے کہ ان کا شہباز شریف کے ساتھ کوئی اختلاف نہیں ہے۔

انہوں نے یہ وضاحت اینکر پرسن غریدہ فاروقی کے ایک ٹویٹ کے جواب میں کی ہے۔ غریدہ فاروقی نے ایک ٹویٹ میں کہا تھا کہ مریم نواز اور شہباز شریف کے اختلافات کھل کر سامنے آگئے، انہوں نے لکھا ’مریم نواز نے شہباز شریف کے تجویز کردہ میثاقِ معیشت کو مذاقِ معیشت قرار دے دیا !

 

مریم نواز اور شہباز شریف کے اختلافات کھل کر سامنے آ گئے۔ یہ اختلاف مریم نے پارٹی میٹنگ میں نہیں، پبلک پریس کانفرنس میں کیا۔ آج کی پریس کانفرنس سے شہباز شریف کی عدم موجودگی بھی بہت کچھ کہہ رہی ہے!۔

غریدہ فاروقی کے اس ٹویٹ کا جواب دیتے ہوئے مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز نے کہا کہ ایسے نہیں کرتے دوست! میرا اور شہباز شریف صاحب کا نہ کوئی اختلاف ہے نہ ہی انشاءاللہ مخالفین کی یہ خواہش کبھی پوری ہو گی۔ میں نے واضح کر دیا ہے کہ یہ میری ذاتی رائے ہے۔ اس کو اختلاف بنا کے پیش کرنے والوں کو مایوسی ہو گی۔ یاد رہے کے یہ کوشش30 سال سے جاری ہیں۔

خیال رہے کہ ہفتہ کے روز کی جانے والی پریس کانفرنس میں مریم نواز نے شہباز شریف کی جانب سے حکومت کے ساتھ میثاقِ معیشت کی تجویز کو مذاقِ معیشت قرار دیا تھا۔

 

install suchtv android app on google app store