وزیراعظم خود میثاق معیشت کیلئے اپوزیشن سے رابطہ کریں: خورشید شاہ

پیپلزپارٹی کے رہنما خورشید شاہ فائل فوٹو پیپلزپارٹی کے رہنما خورشید شاہ

پیپلزپارٹی کے رہنما خورشید شاہ نے کہا کہ وزیراعظم خود میثاق معیشت کیلئے اپوزیشن سے رابطہ کریں، اسپیکرسے بات کرنے کا نتیجہ این آراو کے الزام کی صورت نکلا،ایسی صورتحال میں حکومت سے کون بات کرسکتا ہے۔

تفصیلات کے مطابق پیپلزپارٹی کے رہنما خورشید شاہ نے کہا ہے کہ اپوزیشن کا بجٹ ووٹنگ میں حصہ نہ لینا منفی بات ہوگی، ایسا قدم حکومت کو فری ہینڈ دینے کے مترادف ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ سیاستدان ڈیل نہیں کرتے، ایک طرف معیشت دوسری طرف این آراو کا الزام لگاتے ہیں، یہ حکومت کی منفی سوچ ہے۔

پی پی رہنما خورشید شاہ نے کہا کہ وزیراعظم خود میثاق معیشت کیلئے اپوزیشن سے رابطہ کریں، اسپیکرسے بات کرنے کا نتیجہ این آراو کے الزام کی صورت نکلا،ایسی صورتحال میں حکومت سے کون بات کرسکتا ہے،انہوں نے کہاکہ این آراو کی ضرورت ان کو پڑے گی۔

install suchtv android app on google app store