سابق صدر زرداری نے بلاول کی تعریفوں کے پلُ باندھ دیئے

سابق صدر آصف زرداری اور پیپلز پارٹی کے چئیرمین  بلاول بھٹو زرداری فائل فوٹو سابق صدر آصف زرداری اور پیپلز پارٹی کے چئیرمین بلاول بھٹو زرداری

پیپلز پارٹی کے شریک چئیرمین اور سابق صدر آصف زرداری نے کہاہے کہ بلاول بھٹو زرداری نے اپنے کیئریر کا بہترین جلسہ کیا ہے، میں نے جلسہ ٹی وی پر دیکھا۔

تفصیلات کے مطابق پارلیمنٹ ہاﺅس سے نیب افسران کے ہمراہ روانگی کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے سابق صدر نے کہاہے کہ نواب شاہ کا جلسہ میں نے ٹی وی پر دیکھا ہے۔ انہوں نے کہا کہ بلاول نے اپنے سیاسی کیئریر کا بہترین جلسہ کیا ہے ۔

واضح رہے کہ آصف زرداری کو اسپیکر اسد قیصر کی جانب سے پروڈکشن آرڈر جاری ہونے پر پا ر لیمنٹ لایا گیا تھا ، آصف زرداری نے پروڈکشن آرڈر پر بھرپور سیاسی ملاقاتیں کیں۔ سیشن کے اختتام پر سارجنٹ آرمز نے سابق صدر کو نیب کے حوالے کیا جس پر نیب کی ٹیم سابق صدر کو لیکر روانہ ہوگئی۔

install suchtv android app on google app store