امیر قطر دو روزہ سرکاری دورے پر آج اسلام آباد پہنچ رہے ہیں

امیر قطر دو روزہ سرکاری دورے پر آج اسلام آباد پہنچ رہے ہیں فائل فوٹو امیر قطر دو روزہ سرکاری دورے پر آج اسلام آباد پہنچ رہے ہیں

قطر کے امیر شیخ تمیم بن حمدالثانی پاکستان کے دو روزہ سرکاری دورے پر آج اسلام آباد پہنچ رہے ہیں۔

قطر کے امیر وزیراعظم عمران خان کی دعوت پر یہ دورہ کررہے ہیں جس میں اہم وزراء اور سینئر حکام سمیت اعلی سطح کا ایک وفد ان کے ہمراہ ہوگا۔

وہ وزیراعظم عمران خان اور صدر ڈاکٹر عارف علوی سے ملاقاتیں اور تبادلہ خیال کریںگے۔

فریقین باہمی مفاد کیلئے مستحکم اقتصادی شراکت داری کے قیام کے طریقوں پر بات چیت کریںگے ۔

دورے کے دوران پاکستان اور قطر مختلف شعبوں میں دوطرفہ تعاون کے فروغ کیلئے مفاہمتی یادداشتوں پردستخط کریںگے۔

توقع ہے کہ تمیم بن حمد الثانی کے دورے سے دونوں ملکوں کے قریبی برادرانہ تعلقات مزید مستحکم ہوںگے اور مختلف شعبوں میں باہمی تعاون میں اضافہ ہوگا ۔امیرقطر اس سے قبل 2015 میں پاکستان کا دورہ کرچکے ہیں۔

دریں اثنا پاکستان میں قطر کے سفیر سقر بن مبارک المنصوری نے کہا ہے کہ امیر قطر شیخ تمیم بن حمد الثانی کے دورہ پاکستان سے دوطرفہ تعلقات مضبوط ہوں گے۔

انہوں نے آج ایک بیان میں کہاکہ اس دورے سے دونوں ملکوں کے درمیان مستقبل کی شراکت داری قائم ہوگی۔

سفیر نے کہاکہ امیرقطر دونوں ملکوں کے تعلقات پرتبادلہ خیال کے علاوہ وزیراعظم عمران خان اورصدر ڈاکٹر عارف علوی سے باہمی دلچسپی کے علاقائی اور بین الاقوامی امور پر بات چیت کریںگے۔

انہوں نے کہاکہ قطر اور پاکستان کے درمیان اچھے تعلقات ہیں اور مختلف شعبوں میں ان کو مستحکم کرنے کے سلسلے میں مشترکہ سوچ موجود ہے۔

install suchtv android app on google app store