سال کا طویل ترین دن 15 گھنٹے، مختصر ترین رات 9 گھنٹے

سال کا طویل ترین دن اور مختصر ترین رات فائل فوٹو سال کا طویل ترین دن اور مختصر ترین رات

آج سال کا طویل ترین دن اور مختصر ترین رات ہوگی۔

تفصیلات کے مطابق آج رواں سال کا طویل ترین دن اور مختصر ترین رات ہوگی۔ کل سے دن کا دورانیہ بتدریج کم اور راتیں طویل ہونا شروع ہوجائیں گی۔ ماہرین فلکیات کے مطابق کل سے دن کا دورانیہ کم اور رات کا دورانیہ بڑھتے بڑھتے 22 ستمبر کودن اور رات کا دورانیہ تقریباً برابر ہو جائے گا۔ 21 جون کو سورج کی روشنی کا دورانیہ 15 گھنٹے کا ہو گا۔

اس کے بعد 23 ستمبر سے راتوں کے دورانیے میں اضافہ اور دن کا دورانیہ مختصر ہونا شروع ہو جاتا ہے جبکہ 22 دسمبر سال کا مختصر ترین دن اور رات طویل ترین ہوتی ہے۔

install suchtv android app on google app store