پاک چین دوستی فعال اقتصادی شراکت داری میں تبدیل ہو رہی ہے: وزیراعظم

پاک چین دوستی فعال اقتصادی شراکت داری میں تبدیل ہو رہی ہے: وزیراعظم فائل فوٹو پاک چین دوستی فعال اقتصادی شراکت داری میں تبدیل ہو رہی ہے: وزیراعظم

وزیراعظم عمران خان نے کہاہے کہ چین کے ساتھ تمام سطحوں پر رابطوں کو مزید بہتر بنانے کیلئے کوششیں جاری ہیں خصوصاً جب چین پاکستان اقتصادی راہداری منصوبہ دوسرے مرحلے میں داخل ہوگیا ہے۔

وزیراعظم نے اسلا م آباد میں میس زھاو بیجیم (Ms. Zhao Baige) کی سربراہی میں ایک چینی وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ سی پیک کے دوسرے مرحلے میں زراعت اورسماجی واقتصادی ترقی جیسے اہم شعبوں کوشامل کیا گیا ہے۔

وزیراعظم نے کہاہے کہ یہ بات اطمینان کاباعث ہے کہ سدا بہار اور آزمودہ پاک چین دوستی فعال اقتصادی شراکت داری میں تبدیل ہو رہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ وزیراعظم کے دفتر میں ایک خصوصی سیل قائم کیا جارہا ہے تاکہ سرکاری اور نجی کاروباری شعبوں کے درمیان موثر روابط کو یقینی بنایا جائے۔

Ms. Zhao نے اپنے کلمات میں کہاکہ چین زراعت ،صحت، ہائوسنگ اورسماجی واقتصادی ترقی جیسے شعبوں میں ہرممکن تعاون جاری رکھے گا۔

install suchtv android app on google app store