آصف زرداری اور سعد رفیق کے پروڈکشن آرڈرز جاری

آصف زرداری اور سعد رفیق کے پروڈکشن آرڈرز جاری فائل فوٹو آصف زرداری اور سعد رفیق کے پروڈکشن آرڈرز جاری

اسپیکر قومی اسمبلی نے آصف زرداری اور خواجہ سعد رفیق کے پروڈکشن آرڈرز جاری کردیئے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ آصف زرداری اور خواجہ سعد رفیق دونوں رہنماء آج قومی اسمبلی کے اجلاس میں شرکت کریں گے۔ جبکہ آصف زرداری کا آج قومی اسمبلی کے اجلاس میں خطاب کا بھی امکان ہے۔

آصف زرداری اور خواجہ سعد رفیق 28 جون تک جاری رہنے والے قومی اسمبلی اجلاس میں شرکت کر سکیں گے۔

ذرائع کا کہناہے کہ اسپیکر قومی اسمبلی نے خود خورشید شاہ کو پروڈکشن آرڈر سے متعلق آگاہ کیا جب کہ خورشید شاہ نے آصف زرداری کے پروڈکشن آرڈر جاری ہونے پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ دیر آید درست آید۔

خورشید شاہ نے پروڈکشن جاری ہونے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ آصف زرداری اب صبح قومی اسمبلی اجلاس میں شریک ہوں گے۔

install suchtv android app on google app store