آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کی مدت ملازمت میں توسیع دینی ہے یا نہیں؟ وزیراعظم نے کر لیا فیصلہ

وزیر اعظم عمران خان اور جنرل قمر جاوید باجوہ فائل فوٹو وزیر اعظم عمران خان اور جنرل قمر جاوید باجوہ

معر وف اینکر پرسن صابر شاکر نے دعویٰ کیا ہے کہ وزیراعظم عمران خان فیصلہ کر چکے ہیں کہ آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کو اپنی خدمات جاری رکھنی چاہئیں۔

اس پر اینکر پرسن عادل عباسی نے سوال کیا کہ کیا وزیراعظم کے اس فیصلے پر دوسری طرف سے بھی اتفاق کیا گیا ہے۔ تو انکا کہنا تھا کہ اس بارے میں دوسری طرف سے کوئی بات سامنے نہیں آئی کیونکہ میری اطلاعات کے مطابق جنرل قمر جاوید باجوہ ہر صورت میں 29نومبر کو جانا چاہتے تھے لیکن اب جو باتیں سامنے آرہی ہیں اس سے لگ رہا ہے کہ عمران خان چاہتے ہیں کہ اس وقت جو حالات ہیں اور جو چیزیں پیچھے سے چلی آرہی ہیں ان کو جاری رکھنے کے لیے جنرل قمر جاوید باجوہ کی توسیع ضروری ہے۔

صابر شاکر نے کہا کہ یہ خبر وزیراعظم ہاوس سے آئی ہے کہ عمران خان آرمی چیف کی مدت ملازمت کو توسیع دینا چاہتے ہیں اور فیصلہ کر چکے ہیں۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ قومی اقتصادی قونصل میں چیف آف آرمی سٹاف کا ہونا، توسیع کی طرف ایک اشارہ ہے۔

install suchtv android app on google app store