بختاور بھٹو کا عمران خان کو سندھ حکومت سے سیکھنے کا مشورہ

بختاور بھٹو کا عمران خان کو سندھ حکومت سے سیکھنے کا مشورہ فائل فوٹو بختاور بھٹو کا عمران خان کو سندھ حکومت سے سیکھنے کا مشورہ

سابق وزیراعظم شہید بے نظیر بھٹو کی صاحبزادی بختاور بھٹو نے کہا وفاقی حکومت کوسندھ حکومت سے سیکھنے کی ضرورت ہے، سندھ میں عوام جن کوووٹ دیتے ہیں ان پراعتماد کرتے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق سابق وزیراعظم شہید بے نظیر بھٹو کی صاحبزادی بختاور بھٹو نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر اپنے بیان میں کہا وفاقی حکومت کوسندھ حکومت سے سیکھنے کی ضرورت ہے، اشتہارات پرپیسہ خرچ کیے بغیرہماری ٹیکس وصولی میں اضافہ ہوا، سندھ میں عوام جن کوووٹ دیتے ہیں ان پراعتماد کرتے ہیں، اعداد و شمارخود بول رہے ہیں۔

گذشتہ روز بختاور بھٹو نے سابق صدر آصف زرداری کے پروڈکشن آرڈر جاری نہ کیے جانے پر کہا تھا عمران خان کو آئین کے بارے میں کچھ معلومات نہیں، یہی وجہ ہے زیادہ تراسپورٹس مین کوچنگ کی طرف جاتے ہیں، رکن پارلیمنٹ کے پروڈکشن آرڈر لازمی ہیں، اختیاری نہیں۔

اس سے قبل ان کا کہنا تھا پی ٹی آئی حکومت احتساب کو بطور ہتھیار استعمال کررہی ہے، مشرف اور ضیاالحق بھی فارمولے سے مطلوبہ نتائج حاصل نہ کر سکے، پی ٹی آئی کی کمزورحکومت کیسے کچھ حاصل کرسکتی ہے؟

بختاور بھٹو نے کہا تھا فیصل واوڈا کے بیرون ملک اثاثے ظاہر ہوئے لیکن نیب نے ایکشن نہیں لیا، پرویزخٹک، وزیراعظم کی بہن کو بھی ایسے ہی الزامات کا سامنا ہے، جہانگیر ترین پر بھی یہی الزامات ہیں۔

install suchtv android app on google app store