جذبات میں آکر 6 ماہ میں بجلی کا مسئلہ حل کرنے کو کہا: شہباز شریف

اپوزیشن لیڈر قومی اسمبلی شہباز شریف فائل فوٹو اپوزیشن لیڈر قومی اسمبلی شہباز شریف

اپوزیشن لیڈر قومی اسمبلی شہباز شریف نے کہا کہ نواز لیگ کو پرویز مشرف دور کا بجلی بحران کا چیلنج ملا، جب حکومت ملی تو بجلی 20 ،20 گھنٹے جاتی تھی ،پرویز مشرف نے مشینری رکھ کر کہا بھاشا ڈیم کا سنگ بنیاد رکھ دیا،بھاشا ڈیم کیلئے فنڈز رکھے نہ دیگر تقاضے پورے کئے گئے اور میں نے جذبات میں آکر کہا 6 ماہ میں بجلی کا مسئلہ حل کریں گے، میری اس خواہش ،بات کو مختلف انداز میں پینٹ کیاگیا۔

تفصیلات کے مطابق اپوزیشن لیڈر قومی اسمبلی شہباز شریف نے بجٹ سیشن پر خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پی ٹی آئی نے ہمارے خلاف بدترین سازش کا جال بنایا،انسان کچھ سوچتا ہے اللہ کے فیصلے کچھ اور ہوتے ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ چینی صدر نے ستمبر 2014 میں پاکستان کا دورہ کرنا تھا ،پی ٹی آئی رہنماﺅں سے کہا تین دن کیلئے ڈی چوک سے اٹھ جائیں، پی ٹی آئی کی وجہ سے چینی صدر نے دورہ ملتوی کیا،انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی نے چینی صدر کادورہ ملتوی کراکے ملک دشمنی کا ثبوت دیا ،انہوں نے کہا کہ منفی ہتھکنڈوں اور سازشوں کے باوجودچینی صدر نے سات ماہ بعد دورہ کیا،۔ انہوں نے کہا کہ جب کوئی ہماری مدد کو تیار نہیں تھا چین ہماری مدد کو آیا۔

 شہباز شریف نے مزید کہا کہ دہشتگردی کے باوجود معیشت کی بہتری کیلئے چین نے ہماری مدد کی،انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی نے کہا سی پی پیک چین کی سرمایہ کاری نہیں قرضے ہیں ،اسدعمر نے اعتراف کیا سی پیک سرمایہ کاری پر ڈیڑھ فیصد سود ہے۔

اپوزیشن لیڈر قومی اسمبلی شہباز شریف نے کہا کہ دولت صحت واپس آجاتی ہیں عزت نہیں، 5سال میں ن لیگ نے 11 ہزار میگاواٹ بجلی کے منصوبے لگائے۔

install suchtv android app on google app store