صرف بجٹ میں دھاندلی کیلئے آصف زرداری کو گرفتارکیا گیا: بلاول بھٹو

پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زررداری فائل فوٹو پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زررداری

پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زررداری نے کہا ہے کہ جب تک الزام ثابت نہ ہو ملزم بےگناہ ہوتا ہے، تفتیش میں تعاون کے باوجود آصف زرداری کو گرفتار کیاگیا، آصف زرداری کو سزا ہوئی نہ ان کے بیرون ملک جانے کا کوئی خطرہ ہے، صرف بجٹ میں دھاندلی کیلئے آصف زرداری کو گرفتار کیاگیا۔

چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پراپنے ٹوئٹ میں کہا ہے کہ ایم کیوایم کا رویہ قابل تعریف ہے، سیاسی اختلاف کے باوجود متحدہ نے آئینی حق کیلئے آوازاٹھائی، گزشتہ روز ایم کیوایم نے آصف زرداری کے پروڈکشن آرڈرکا مطالبہ کیا۔ 

 بلاول بھٹو زرداری کا کہنا ہے کہ جب تک الزام ثابت نہ ہو ملزم بےگناہ ہوتا ہے، تفتیش میں تعاون کے باوجود آصف زرداری کو گرفتار کیاگیا، آصف زرداری کو سزا ہوئی نہ ان کے بیرون ملک جانے کا کوئی خطرہ ہے، صرف بجٹ میں دھاندلی کیلئے آصف زرداری کو گرفتارکیاگیا۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کی تاریخ میں پہلی بار4 ارکان قومی اسمبلی گرفتار ہوئے اور ان کے پروڈکشن آرڈر جاری نہیں کئے گئے۔

 

install suchtv android app on google app store