وزیراعظم عمران خان نے قومی ترقیاتی کونسل کے قیام کی منظوری دیدی، وزیراعظم 13 رکنی قومی ترقیاتی کونسل کے سربراہ ہوں گے،آرمی چیف بھی این ڈی سی کے رکن ہوں گے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق وزیراعظم نے قومی ترقیاتی کونسل کے قیام کی منظوری دےدی ہے،وزیراعظم 13 رکنی قومی ترقیاتی کونسل کے سربراہ ہوں گے۔ آرمی چیف جنرل قمرجاویدباجوہ بھی کونسل کے رکن ہیں جبکہ دیگر میں وزرائے اعلیٰ، وزیراعظم آزادکشمیر، وزیراعلیٰ گلگت بلتستان، وفاقی وزرا،مشیرتجارت ،وزیر خارجہ اور مشیر خزانہ شامل ہے ۔
کونسل اقتصادی ترقی کے حصول کیلئے پالیسیوں پرعملدرآمدیقینی بنائےگی اس کے علاوہ کونسل علاقائی،قومی رابطوں کیلئے طویل المدتی منصوبہ بندی کی منظوری دیگی،قومی اقتصادی کونسل علاقائی تعاون کیلئے رہنمااصول فراہم کریگی۔