اسلام آباد ہائیکورٹ: زرداری نیب کی بدنیتی ثابت کرنے میں ناکام رہے

سابق صدر آصف زرداری فائل فوٹو سابق صدر آصف زرداری

سابق صدر آصف زرداری اور ان کی ہمشیرہ فریال تالپورکی ضمانت مسترد سے متعلق تفصیلی فیصلہ جاری کردیا، اسلام آباد ہائیکورٹ نے 7 صفحات پر مشتمل تفصیلی فیصلہ جاری کیا۔

تفصیلات کے مطابق عدالتی فیصلے میں کہا گیا ہے کہ آصف زرداری نیب کی بدنیتی ثابت کرنے میں ناکام رہے، منی ٹریل کابراہ راست تعلق آصف زرداری سے ہے،عدالت نے اپنے فیصلے میں کہاہے کہ دیگر جرائم کی طرح وائٹ کالر کرائم کا سراغ لگانا آسان نہیں ہے۔

احتساب عدالت میں جمع کرائے گئے مچلکے صرف حاضری کیلئے ہیں، سیکشن 91 کے مچلکے نیب کو گرفتاری سے نہیں روک سکتے، اسلام آباد ہائیکورٹ کا کہنا ہے کہ نیب میگامنی لانڈرنگ کیس کی تحقیقات کررہاہے، چیئرمین نیب کو ملزم کے وارنٹ گرفتاری جاری کرنے کا اختیار ہے۔

install suchtv android app on google app store