وینا اور ثانیہ کی تکرار، ثانیہ کا ماں بننے سے انکار

پاکستانی اداکارہ وینا ملک اور بھارتی ٹینس اسٹار ثانیہ مرزا فائل فوٹو پاکستانی اداکارہ وینا ملک اور بھارتی ٹینس اسٹار ثانیہ مرزا

ورلڈکپ میں بھارت کے خلاف میچ میں پاکستانی ٹیم کی ناقص کارکردگی پر تمام کھلاڑیوں کو تنقید کا سامناہے تاہم اسی دوران ثانیہ مرزا اور شعیب ملک کی دیگر کھلاڑیوں کے ساتھ ایک شیشہ کیفے میں ویڈیو وائرل ہوئی جس نے نیا ہنگامہ برپا کر دیاہے۔

ان ویڈیوز کے بارے میں کہاجارہاہے کہ یہ بھارت کے خلا ف میچ سے ایک دن قبل کی ہیں تاہم پاکستان کرکٹ بورڈ نے اس کی تردید کر دی ہے لیکن دوسری جانب اداکارہ وینا ملک اور پاکستانیوں کی بھابھی ثانیہ مرزا کے درمیان ٹویٹر پر نہایت دلچسپ جملوں کا تبادلہ ہوا ۔

اداکارہ وینا ملک نے شعیب ملک کی اہلیہ ثانیہ مرزا کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ ” ثانیہ دراصل میں بچے کے بارے میں بہت پریشان ہوں ، آپ لوگ اسے اپنے ساتھ شیشہ کیفے لے گئے، کیا یہ خطرناک نہیں ؟ جتنا میں جانتی ہوں ” آرچیز “ ریسٹورنٹ سے جنک فوڈ ملتا ہے جو کہ کھلاڑیوں اور نوجوانوں کیلئے صحت مند نہیں ہے، آپ خود ماں اور کھلاڑی ہونے کے ناطے اسے بہتر انداز میں سمجھ سکتی ہیں۔“

ٹینس اسٹار ثانیہ مرزانے وینا ملک کے ٹویٹر پر جاری کیے گئے پیغام پر جواب دیتے ہوئے کہا کہ ” وینا ، پہلی بات تو یہ کہ میں اپنے بچے کو شیشہ کیفے اپنے ساتھ نہیں لے کر گئی تھی ، اس سے آپ کا اور دنیا کے کسی بھی اور شخص کا کوئی لینا دینا نہیں ہے کیونکہ میں سمجھتی ہوں کہ میں اپنے بیٹے کا کسی بھی اور شخص سے زیادہ خیال رکھتی ہوں، دوسری بات یہ کہ میں پاکستان کرکٹ ٹیم کی ماہر غذائیات نہیں ہوں اور نہ ہی ان کی ماں اور استانی ہوں ۔“

 

install suchtv android app on google app store