جنرل باجوہ سے چینی پیپلز لبریشن آرمی کمانڈرکی ملاقات، امن کے حوالے سے بات چیت

جنرل بادوہ سے چینی پیپلز لبریشن آرمی کے کمانڈر کی ملاقات فائل فوٹو جنرل بادوہ سے چینی پیپلز لبریشن آرمی کے کمانڈر کی ملاقات

آرمی چیف سے چینی پیپلز لبریشن آرمی کے کمانڈر کی جی ایچ کیو میں ملاقات ، یاد گار شہدا پر پھول چڑھائے ،خطے میں قیام امن کیلئے پارک آرمی کی کوششوں کی تعریف کی ۔

 آئی ایس پی آر سے جاری بیان کے مطابق چینی پیپلز لبریشن آرمی کے کمانڈر نے جی ایچ کیو میں آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے ملاقات کی ، اس موقع پر چینی کمانڈر کوگارڈ آف آنر پیش کیا گیا ، چینی کمانڈر نے یا د گار شہدا پر پھول چڑھائے ۔

اس موقع پر باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیاگیا ،آرمی چیف نے کہا کہ پاک فوج اقتصادی راہداری کی سکیورٹی کیلئے تعاون جاری رکھے گی ،جنرل ہین نے پاک فوج کی دہشتگردی کیخلاف جنگ میں کامیابیوں کوسراہا اور خطے میں قیام امن کیلئے پاک آرمی کی کوششوں کی تعریف کی ۔

آرمی چیف سے پاکستان سے سبکدوش ہونیوالے آسٹریلوی ہائی کمشنرنے بھی ملاقات کی ، آرمی چیف نے سبکدوش آسٹریلوی ہائی کمشنر کی خدمات کوسراہا ، ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا ، اس موقع پر آسٹریلوی ہائی کمشنر کا کہناتھا کہ خطے میں امن کیلئے پاکستان کا کردار بہت اہم ہے ۔

install suchtv android app on google app store