فواد چوہدری کا تھپڑ، وزیر اعظم کا اینکر پرسن سمیع ابراہیم کو ٹیلی فون، بڑی بات کر دی

وزیرا عظم عمران خان کا سمیع ابراہیم سے رابطہ فائل فوٹو وزیرا عظم عمران خان کا سمیع ابراہیم سے رابطہ

وزیرا عظم عمران خان نے اینکر پرسن سمیع ابراہیم سے ٹیلی فونک رابطہ کیا جس میں ان کے ساتھ فواد چوہدری کی جانب سے اپنائے جانے والے رویے پر افسوس کا اظہار کیا ۔

 وزیر اعظم عمران خان نے سمیع ابراہیم سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ حکومت اور میڈیا جمہوری عمل کے دو لازم و ملزوم جزو ہیں، نقطہ نظر کے اختلاف کو ذاتی اختلاف کی حد تک لے جانا کسی صورت مناسب نہیں ہے ، تحریک انصاف عزت نفس مجروح کرنے والے کسی انفرادی فعل کی حوصلہ افزائی نہیں کرتی ، کسی کے جذبات کو ٹھیس پہنچانے کی اجازت نہیں دیں گے۔

خیال رہے کہ کچھ روز قبل وفاقی وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے فیصل آباد میں نجی ٹی وی 92 نیوز کے مالک کی صاحبزادی کی شادی کی تقریب میں اینکر پرسن سمیع ابراہیم کو تھپڑ مار دیا تھا۔

install suchtv android app on google app store