مریم نواز نے ڈالر کے ہائے ریٹ کا سارا ملبہ وزیراعظم پر ڈال دیا

مسلم لیگ نواز کی رہنما مریم نوازشریف فائل فوٹو مسلم لیگ نواز کی رہنما مریم نوازشریف

ملک میں مہنگائی کا طوفان برپا ہے اور ڈالر کی قیمت بھی آسمان کو چھو رہی ہے جس کا اثر براہ راست شہریوں کی زندگیوں پر پڑرہاہے تاہم ایسی صورتحال میں تحریک انصاف کی حکومت کو بھی اپوزیشن کی جانب سے سخت تنقید کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔

تفصیلات کے مطابق ملکی کرنسی کی گرتی ہوئی قدر اور ڈالر کی اونچی اڑان پر مریم نوازشریف نے پیغام جاری کرتے ہوئے کہاہے کہ پاکستان میں اس سے قبل ایسا کبھی بھی نہیں ہوا ہے ، ملک اور اس کے لوگ ایک شخص کی ذاتی خواہشات کی قیمت ادا کر رہے ہیں ۔

یاد رہے کہ کاروباری ہفتے کے پہلے ہی روز ڈالر کی قدر میں مزید اضافہ دیکھا گیا، پیر کو مارکیٹ کے آغاز میں ہی انٹربینک ڈالر کی قیمت میں مزید 65 پیسے اضافہ دیکھا گیا جس کے بعد بتدریج اضافہ دیکھنے کو ملا اور آخری اطلاعات کے مطابق 1.16 پیسے اضافے کے بعد ڈالر 157 روپے کی سطح پر ٹریڈ ہور ہاہے۔

install suchtv android app on google app store