اپوزیشن بجٹ پر سیاست کر کے آئین کا راستہ روک رہی ہے: فردوس اعوان

معاونِ خصوصی برائے اطلاعات فردوس عاشق اعوان فائل فوٹو معاونِ خصوصی برائے اطلاعات فردوس عاشق اعوان

معاونِ خصوصی برائے اطلاعات فردوس عاشق اعوان نے کہا بجٹ پاکستان اور اس کے عوام کے لیے ہے، اپوزیشن بجٹ پر سیاست کر کے آئین کا راستہ روک رہی ہے۔

تفصیلات کے مطابق معاونِ خصوصی برائے اطلاعات فردوس عاشق اعوان سماجی رابطے ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں کہا بجٹ پاکستان اور اس کے عوام کے لیے ہے، بجٹ کی منظوری آئینی تقاضہ اور ملکی ضرورت ہے، اپوزیشن اس پر سیاست کر کے آئین کا راستہ روک رہی ہے۔

فردوس عاشق اعوان نے ایک اور ٹویٹ میں کہا کہ ملکی گورننس اور اداروں کی ورکنگ بجٹ کی منظوری سے جڑی ہوئی ہے۔ پارلیمان کا چلنا اور اپوزیشن کی تنخواہیں بھی بجٹ کی منظوری سے آتی ہیں، ملکی معیشت کا بیڑہ غرق کرنے والے کیا عوام کو مزید تباہ حال کرنا چاہتے ہیں؟

یاد رہے گذشتہ روز مریم نواز اور بلاول بھٹو زرداری کی ملاقات میں بجٹ کو منظوری سے روکنے پر بھی اتفاق کرلیا تھا اور کہا تھا بجٹ عوام دشمن ہے، کسی صورت منظور نہیں ہونا چاہیے۔

 

install suchtv android app on google app store