خواجہ آصف سے میری کوئی ذاتی دشمنی نہیں: عثمان ڈار

عثمان ڈار فائل فوٹو عثمان ڈار

معاون خصوصی وزیراعظم عثمان ڈار نے واضح کیا ہے کہ ملک کو نقصان پہنچانے والے ہرشخص کو حساب دینا ہوگا۔

تفصیلات کے مطابق اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے امور نوجوان عثمان ڈار کا کہنا تھا کہ دس سالوں میں غیر ملکی قرضے میں 24 ہزار ارب ڈالر اضافہ ہوا۔

معاون خصوصی امور نوجوانان عثمان ڈار نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا سابقہ ادوار میں منصوبوں کی آڑ میں کرپشن اورمنی لانڈرنگ کی گئی، خواجہ آصف کےخلاف میرے پاس ٹھوس ثبوت ہیں۔

عثمان ڈار کا کہنا تھا ن لیگ نےاپنےدورمیں 480 ارب کاگردشی قرض واپس کیا، سیالکوٹ میں منصوبوں کے لیے 18 سے 20 ارب لیےگئے، سیالکوٹ کاآج حال دیکھیں توایک سڑک سلامت نہیں ہے۔

معاون خصوصی امور نوجوانان نے کہا یو اے ای کی کمپنی ان کو20 لاکھ روپےکس چیز کے دیتی تھی، 20 لاکھ کی تنخواہ لینے والے اس وقت ملک کے وزیر دفاع تھے، 10 سال میں 24 ہزار ارب کے قرض کا کیا کیاگیا۔

ان کا کہنا تھا ہمارے پاس ثبوت ہیں کرپشن اورمنی لانڈرنگ بےنقاب کریں گے، پرویزمشرف کےدورمیں این آراو ملتا تھا،اس حکومت میں نہیں ملتا، پرویز مشرف کےدور میں دونوں جماعتوں کوڈیل مل گئی تھی، وزیراعظم عمران خان ان کوڈیل تو کیا ڈھیل بھی نہیں دے رہے۔

عثمان ڈار نے کہا وزیراعظم جب بھی پارلیمنٹ آتے ہیں روکنے کی کوشش کرتے ہیں، ان کی کوشش ہوتی ہے کہ وزیراعظم پارلیمنٹ میں خطاب نہ کرسکیں، میرے پاس جو بھی ثبوت ہیں وہ انکوائری کمیشن میں پیش کروں گا۔

معاون خصوصی کا کہنا تھا سابق حکومت کے دورمیں اقامہ کی آڑمیں کرپشن اورمنی لانڈرنگ کی گئی، آج عمران خان کے نئے پاکستان میں کسی کو این آر او نہیں مل رہا۔

عثمان ڈار کا کہنا تھا سیالکوٹ میں کوئی یونیورسٹی نہیں بنی،کوئی اسپتال نہیں بنا، قوم جانناچاہتی ہےاربوں روپےکہاں گئے؟ سابق وفاقی وزیر خارجہ کی کرپشن کے ثبوت ساتھ لایاہوں، خواجہ آصف نےگردشی قرضوں کی مدمیں اربوں کہاں خرچ کیے، 480ارب روپےکاگردشی قرضہ کہاں گیا؟۔

معاون خصوصی نے کہا خواجہ آصف کانندی پورپاور پروجیکٹ کاریکارڈ کیوں جلایا گیا؟، سیالکوٹ کےلئے ترقیاتی اسکیموں کے لئے 18ارب جاری ہوئے، ایک بھی ترقیاتی منصوبہ نہیں لگا، امید ہے کمیشن پوچھے گا خواجہ آصف نے کیسے خورد بردکی۔

ان کا کہنا تھا جو بھی کمیشن بنے گا آئندہ ہفتے تک وجود میں آجائے گا، قوم کوپتہ چلنا چاہیے آخرکار 24ہزار ارب کیساتھ کیا ہوا، ڈھائی سال پہلےاس معاملے پر نیب گیاتھا، وزیراعظم عمران خان کے کمیشن کو فائلز دینا چاہتا ہوں۔

عثمان ڈار نے کہا خواجہ آصف سے میری کوئی ذاتی دشمنی نہیں لیکن انھوں نے میرے ملک کونقصان پہنچایا ہے۔

install suchtv android app on google app store