جماعت اسلامی کا اتوار سے حکومت کے خلاف تحریک چلانے کا فیصلہ

جماعت اسلامی کا اتوار سے حکومت کے خلاف تحریک چلانے کا فیصلہ فائل فوٹو جماعت اسلامی کا اتوار سے حکومت کے خلاف تحریک چلانے کا فیصلہ

جماعت اسلامی نے اتوار سے حکومت کے خلاف تحریک چلانے کا فیصلہ کیا ہے اس ضمن میں جماعت اسلامی کا سولہ جون کو صوبائی دارالحکومت لاہور میں بڑا پروگرام ہو گا، جس کے لئے تیاریاں جاری ہیں۔

تفصیلات کے مطابق جماعت اسلامی سولہ جون سے حکومت مخالف تحریک چلانے کے لئے تیار ہے تاہم لاہور کے تاریخی مال روڈ پر جماعت اسلامی مہنگائی، بے روزگاری کے خلاف جلسہ کرے گی جس سے جماعت اسلامی کے امیر سراج الحق و دیگر قائدین خطاب کریں گے۔

سراج الحق کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی کی دس ماہ کی کارکردگی سے کسی بہتری کی امید لگانا خود فریبی کے سوا کچھ نہیں ، آئی ایم ایف کے مسلط کردہ ایجنڈے پر کاربند حکومت تیزی سے عوامی حمایت کھورہی ہے۔

واضح رہے کہ رمضان میں بلاول زرداری کی افطار پارٹی میں جماعت اسلامی نے بھی شرکت کی تھی جس میں فیصلہ کیا گیا تھا کہ عید کے بعد حکومت کے خلاف تحریک چلائیں گے اور مولانا فضل الرحمان کی سربراہی میں اپوزیشن کی اے پی سی ہو گی جس میں آئندہ کا لایحہ عمل طے کیا جائے گا۔

جماعت اسلامی نے افطار پارٹی کے موقع پر ہونے والوں فیصلوں سے بغاوت کرتے ہوئے اے پی سی سے قبل ہی تحریک چلانے کا اعلان کر دیا ہے۔

install suchtv android app on google app store