وزیراعظم عمران کی بھارتی ہم منصب نریندر مودی سے ملاقات

وزیراعظم عمران کی بھارتی ہم منصب نریندر مودی سے ملاقات فائل فوٹو وزیراعظم عمران کی بھارتی ہم منصب نریندر مودی سے ملاقات

وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کا کہنا ہے کہ وزیراعظم عمران خان کی بھارتی ہم منصب نریندر مودی سے شنگھائی تعاون تنظیم کے اجلاس میں سائیڈ لائن ملاقات اور مصافحہ ہوا۔

شاہ محمود قریشی نے کہا کہ 'دونوں رہنماؤں کے درمیان ملاقات کوئی طے شدہ نہیں تھی، دنیا داری تھی وہ نبھائی ہے۔'

انہوں نے کہا کہ 'پاکستان کو جو کہنا تھا وہ کہہ دیا ہے، پاکستان کی سوچ بڑی حقیقت پسندانہ اور مدبرانہ ہے، مذاکرات کا فیصلہ بھارت نے کرنا ہے، وہ جب بھی مذاکرات کے لیے تیار ہوگا پاکستان کو تیار پائے گا، لیکن لگتا ہے بھارت ابھی تک اپنے الیکشن کی ذہنی قید سے آزاد نہیں ہو پایا۔'

ان کا کہنا تھا کہ بھارت کے ساتھ برابری اور باوقار طریقے سے مذاکرات کریں گے، ہمیں نہ کسی کے پیچھے دوڑنے کی ضرورت ہے نہ ہی ہٹ دھرمی کا مظاہرہ کرنے کی ضرورت ہے۔

install suchtv android app on google app store