پیراگون اسیکنڈل کیس: خواجہ برادران کو ریفرنس کی نقول فراہم کرنے کا حکم

خواجہ برادران کو ریفرنس کی نقول فراہم کرنے کے احکامات جاری فائل فوٹو خواجہ برادران کو ریفرنس کی نقول فراہم کرنے کے احکامات جاری

احتساب عدالت نے پیراگون اسکینڈل کیس کی سماعت ستائیس جون تک ملتوی کرتے ہوئے آئندہ سماعت پر خواجہ برادران کو ریفرنس کی نقول فراہم کرنے کے احکامات جاری کردیئے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق پیراگون اسکینڈل کیس میں گرفتار خواجہ سعد رفیق اور خواجہ سلمان رفیق کو جج جواد الحسن کی عدالت میں پیش کیا گیا۔

جہاں عدالت نے نیب سے استفسار کیا ریفرنس کی کاپیاں تیار ہیں؟ جس پر نیب پراسیکیوٹر نے عدالت کو آگاہ کیا کہ تفتیشی افسر ریفرنس کی کاپیاں لے کر آ رہے ہیں، جس پر عدالت نے برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ کتنا وقت لگے گا۔

بعد ازاں عدالت نے کیس کی سماعت ستائیس جون کو ملتوی کرتے ہوئے خواجہ برادران کو ریفرنس کی کاپیاں فراہم کرنےکا حکم دیا۔

install suchtv android app on google app store