پاکستان سمیت دنیا بھر میں آج چائلڈ لیبر کے خاتمے کا دن منایا جارہا ہے

پاکستان سمیت دنیا بھر میں آج چائلڈ لیبر کے خاتمے کا دن منایا جارہا ہے فائل فوٹو پاکستان سمیت دنیا بھر میں آج چائلڈ لیبر کے خاتمے کا دن منایا جارہا ہے

پاکستان سمیت دنیا بھر میں آج چائلڈ لیبر کے خاتمے کا دن منایا جارہا ہے۔ اس دن کو منانے کا مقصد بچوں کو مشقت کی اذیتوں سے نجات دلا کر انہیں اسکول کا راستہ دکھانا اور معاشرے کا مفید شہری بنانے کیلئے ان کی مدد کرنا ہے۔

آج کا دن ان ننھے محنت کشوں کے نام، جو بستے کا بوجھ اٹھانے کی عمر میں پورے گھر کا بوجھ اٹھائے ہوئے ہیں، جو کھلونوں سے کھیلنے کی عمر میں کھلونے بیچنے لگتے ہیں، جو قلم تھامنے کی بجائے اوزار پکڑے نظر آتے ہیں۔

اس دن کو منانے کا مقصد عوام الناس میں محنت کش بچوں کے مسائل اور حقوق کے بارے شعور بیدار کرنا اور انکی فلاح و بہبود کیلئے اقدامات کی طرف دنیا بھر کی حکومتوں کی توجہ مبذول کروانا ہے۔

دنیا بھر کی طرح پاکستان میں بھی ہر سال بارہ جون کو چائلڈ لیبر ڈے تو منایا جاتا ہے مگر چائلڈ لیبر کی صورتحال میں بہتری آنے کی بجائے اضافہ ہورہا ہے۔

پاکستان میں 5 سے17سال کی عمر کے تقریبا تین کروڑ بچے محنت مزدوری پر مجبور ہیں جبکہ ایک رپورٹ کے مطابق 10برسوں میں پاکستان میں چائلڈ لیبر کا شکار بچوں کی تعداد میں دوگنا اضافہ ہوا ہے ۔

 

install suchtv android app on google app store