اب اگلی گرفتاری کس کی؟ فیصل واوڈا نے پیشن گوئی کردی

وفاقی وزیر برائے آبی وسائل فیصل واوڈا فائل فوٹو وفاقی وزیر برائے آبی وسائل فیصل واوڈا

سابق وزیراعظم نواز شریف، سابق صدر آصف علی زرداری اور پنجاب اسمبلی میں قائد حزب اختلاف حمزہ شہباز شریف کی گرفتاری کے بعد وفاقی وزیر برائے آبی وسائل فیصل واوڈا نے ایک اور اہم اپوزیشن رہنما کی گرفتاری کی پیشن گوئی کردی ہے۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے فیصل واوڈا کا کہنا تھا اب اگلا نمبر سابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی کا ہے اور وہ جلد گرفتار ہو جائیں گے۔

فیصل واوڈا نے مزید بتایا کہ ایل این جی کیس میں ہمارے پاس شاہد خاقان عباسی کے خلاف بہت سے اہم ثبوت موجود ہیں جسے بہت جلد میڈیا کے سامنے پیش کیا جائے گا۔

یاد رہے کہ نیب نے دو روز قبل پیپلز پارٹی کے صدر آصف علی زرداری کو گرفتار کیا تھا جب کہ گزشتہ روز لاہور ہائی کورٹ سے ضمانت میں توسیع کی درخواست مسترد ہونے کے بعد حمزہ شہباز کو بھی گرفتار کر لیا گیا۔ سابق وزیراعظم نواز شریف پہلے ہی نیب کی تحویل میں ہیں۔

مسلم لیگ نواز اور پیپلز پارٹی اپوزیشن رہنماؤں کی گرفتاری پر حکومت اور نیب کو شدید تنقید کا نشانہ بناتی رہی ہے اور دونوں جماعتیں نیب قوانین میں ترمیم کا مطالبہ بھی کر چکی ہیں۔

install suchtv android app on google app store