ناجائز، نااہل، نالائق اور جھوٹی حکومت ملک وقوم پر ظلم ڈھا رہی ہے: طلال چودھری

مسلم لیگ ن کے رہنما طلال چودھری فائل فوٹو مسلم لیگ ن کے رہنما طلال چودھری

مسلم لیگ ن کے رہنما طلال چودھری نے کہاہے کہ شہبازشریف عوام کو جھوٹی حکومت کی چیرہ دستیوں سے بچانے کیلئے واپس آئے ہیں، یہ ناجائز، نااہل، نالائق اور جھوٹی حکومت ہے جو ملک وقوم پر ظلم ڈھا رہی ہے۔

طلال چودھری نے کہا کہ آئی ایم ایف نہیں جاؤں گا، خود کشی کرلوں گا؟ یہ وعدہ پورا نہیں ہوا،عمران نیازی عوام سے کیا گیاخود کشی کا ہی وعدہ پورا کرلیں، قوم بے چینی سے منتظر ہے کہ کب آپ اس کی تاریخ دیں گے؟

لیگی رہنما طلال چودھری نے نعیم الحق کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ نعیم الحق باہرمار پڑنے کے ڈر سے صرف کمروں میں چھپ کر بیان دے سکتے ہیں، نالائق اعظم کی دعوت پرآئی ایم ایف ملک لوٹ رہا ہے، نعیم الحق اور نالائق اعظم جہاں پہاڑوں میں چھپ کر بیٹھے ہیں وہیں رہیں، نالائق اعظم پہاڑوں میں چھپے ہوئے ہیں۔

install suchtv android app on google app store