نعیم الحق بیمار آدمی ہیں، قوم ان کے لیے دعا کرے: شیخ رشید

 وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید فائل فوٹو وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید

وزیراعظم عمران خان کے معاون خصوصی نعیم الحق وی آئی پی کلچر کے خلاف میدان میں آئے اور وزراء پر تنقید کی اور کہا کہ کہ وزراء اور دیگر اہم شخصیات ملک میں وی آئی پی کلچر کو فروغ دے رہے ہیں۔

اسی متعلق جب وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید سے سوال کیا گیا تو انہوں نے نعیم الحق کو بیمار آدمی قرار دیتے ہوئے کہا کہ نعیم الحق بیمار آدمی ہیں، ان کے لیے دعا کریں۔
انہوں نے اس موقع پر یہ بھی کہا کہ اس ملک میں کچھ بھی ہو سکتا ہے لیکن نواز شریف اور آصف زرداری کی حکومت نہیں آ سکتی۔

عمران خان کے مخالف سارے چور ہیں ۔واضح رہے نعیم الحق کا ٹویٹ کرتے ہوئے کہنا تھا کہ وزراء اور دیگر اہم شخصیات ملک میں وی آئی پی کلچر کو فروغ دے رہے ہیں۔ وزراء اور دیگر اہم شخصیات ہر جگہ پر پولیس اسکواڈ کو استعمال کرتے ہیں جو کہ وزیراعظم کے احکامات کی خلاف ورزی ہے۔

پولیس اسکواڈ استعمال کرنے کی اجازت صرف انہیں ہے جن کی زندگیوں کو خطرہ لاحق ہو۔ملک میں وی آئی پی کلچر کا اب خاتمہ ہونا چاہئے۔

واضح رہے تحریک انصاف نے اگرچہ حکومت میں آنے سے قبل وی آئی پی کلچر کے خاتمے کا اعلان کیا تھا تاہم یہ دعوے دھرے کے دھرے رہ گئے۔ حکومتی وزراء مخلتف موقوں پر پروٹوکول لیتے نظر آتے ہیں۔

install suchtv android app on google app store