صدر علوی اور وزیراعظم عمران کی شمالی وزیرستان میں دہشت گرد حملے کی مذمت

صدر ڈاکٹر عارف علوی اور وزیراعظم عمران خان نے شمالی وزیرستان میں دہشت گردی کے حملے کی شدید مذمت کی ہے فائل فوٹو صدر ڈاکٹر عارف علوی اور وزیراعظم عمران خان نے شمالی وزیرستان میں دہشت گردی کے حملے کی شدید مذمت کی ہے

صدر ڈاکٹر عارف علوی اور وزیراعظم عمران خان نے شمالی وزیرستان میں دہشت گردی کے حملے کی شدید مذمت کی ہے جس میں پاک فوج کے تین افسر اور ایک جوان شہید ہوا۔

صدر عارف علوی نے ایک بیان میں کہاکہ قوم ان شرپسندوں کے خلاف متحد ہے جو علاقے میں امن کی بحالی نہیں چاہتے۔

وزیراعظم عمران خان نے حملے میں جام شہادت نوش کرنے والے فوجی جوانوں کو زبردست خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے سوگوار خاندانوں کے ساتھ اظہار ہمدردی کیا اور زخمیوں کی جلد صحت یابی کیلئے دعا کی۔

انہوں نے کہا کہ بعض عناصر قبائلی علاقے کے بہادر لوگوں کو استعمال کررہے ہیں لیکن ریاست کسی کو امن خراب نہیں کرنے دے گی۔

وزیراعظم عمران خان نے مزید کہا کہ وہ ملک و قوم کی حفاظت کرنے پر اپنے دلیر فوجیوں کی شجاعت اور قربانیوں کو سلام کرتے ہیں اور پوری قوم ان کے ساتھ ہے۔

مزید پڑھئے:شمالی وزیرستان خار کمر میں فوجی گاڑی بارودی سرنگ سے ٹکرا گئی، 3 افسران سمیت ایک سپاہی شہید: آئی ایس پی آر

اطلاعات و نشریات کے بارے میں وزیراعظم کی معاون خصوصی ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے بھی شمالی وزیرستان میں حملے کی شدید مذمت کرتے ہوئے واقعے میں شہید ہونے والے افسروں اور جوان کے اہل خانہ سے تعزیت کی ہے۔

انہوں نے ایک بیان میں کہا کہ دہشت گردی کی ایسی گھنائونی کارروائیوں سے قوم کی ہمت اور عزم متزلزل نہیں ہوسکتا۔

install suchtv android app on google app store