وزیراعظم عمران کی نریندرمودی کو وزارت عظمیٰ کا عہدہ سنبھالنے پر مبارکباد

وزیراعظم عمران کی نریندرمودی کو وزارت عظمیٰ کا عہدہ سنبھالنے پر مبارکباد فائل فوٹو وزیراعظم عمران کی نریندرمودی کو وزارت عظمیٰ کا عہدہ سنبھالنے پر مبارکباد

وزیراعظم عمران خان نے بھارتی ہم منصب نریندر مودی کو وزیراعظم بننے پر مبارک باد دی ہے۔

ذرائع مطابق وزیراعظم نے سفارتی اقدار اور بین الملکی روایات کے مطابق ایک خط میں نریندر مودی کو مبارک باد کا پیغام بھیجا ہے۔ خط میں پاکستان کی پرامن ہمسائیگی کی پالیسی اور جموں وکشمیر کے مسئلے سمیت تمام دیرینہ تنازعات کے پرامن حل کے ذریعے جنوبی ایشیا میں دیرپا امن اور استحکام کیلئے کام کرنے کے تصور پرزوردیا گیا ہے۔

وزیراعظم نے غربت اور پسماندگی سمیت دونوں ملکوں کو درپیش چیلنجز سے نمٹنے کیلئے باہمی احترام اوراعتماد کی بنیاد پرملکر کام کرنے کی ضرورت پر بھی زوردیا ۔عمران خان نے اجتماعی کوششوں کے ذریعے علاقائی امن ' ترقی اورخوشحالی کے مقاصد حاصل کرنے کی ضرورت پر بھی زوردیا۔ وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نے بھارت کے وزیر خارجہ جے شنکر کو بھی خط لکھا اور انھیں عہدہ سنبھالنے پرمبارک باد دی۔ 

install suchtv android app on google app store