حکومت شفافیت اور بلاامتیاز احتساب پر یقین رکھتی ہے: وزیر خارجہ

وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی فائل فوٹو وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی

وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ چین پاکستان اقتصادی راہداری تقدیر بدلنے والا منصوبہ ہے اور تحریک انصاف کی حکومت اس منصوبے کے دوسرے مرحلے میں داخل ہو چکی ہے۔

ملتان میں خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ملک اقتصادی راہداری سے ترقی کے نئے دور میں داخل ہو جائیگا۔ انہوں نے کہا کہ چین کے نائب صدر کا دورئہ پاکستان انتہائی کامیاب رہا اور خطے پر اس کے مثبت نتائج جلد نظر آئیںگے۔

وزیر خارجہ نے کہا کہ پاکستان، بھارت کی نئی حکومت کے ساتھ مذاکرات کے لئے تیار ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہماری حکومت نے عالمی سطح پر مسئلہ کشمیر کو اجاگر کیا ہے اور اب کشمیریوں کی آواز دبائی نہیں جا سکتی۔ شاہ محمود قریشی نے کہا کہ حکومت شفافیت اور بلاامتیاز احتساب پر یقین رکھتی ہے۔

install suchtv android app on google app store