اہم پیشرفت، برٹش ایئرویز کا پاکستان کے درمیان 11سال بعد فضائی رابطہ

برطانوی ایئرلائن برٹش ایئرویز کی پرواز گیارہ سال بعد آج پاکستان کے لیے اڑان بھرے گی فائل فوٹو برطانوی ایئرلائن برٹش ایئرویز کی پرواز گیارہ سال بعد آج پاکستان کے لیے اڑان بھرے گی

برطانوی ایئرلائن برٹش ایئرویز کی پرواز گیارہ سال بعد آج پاکستان کے لیے اڑان بھرے گی، لندن سے طیارہ رات سوا نوبجے اسلام آباد کے لیے روانہ ہوگا۔

تفصیلات کے مطابق برطانوی ایئرلائن برٹش ایئرویز کی پہلی پروز آج پاکستان روانہ ہوگی، برٹش ایئرویز کا پاکستان کے درمیان 11سال بعد فضائی رابطہ ہوگا۔

لندن سے پہلی پروز آج رات سوا نوبجے اسلام آباد کے لیے روانہ ہوگی، شیڈول کے مطابق پرواز پیر کی صبح 9:25 پر اسلام آباد پہنچے گی۔

برٹش ایئرویز نے لندن سے اسلام آباد کے لیے ہفتہ میں3 پروازوں کا اعلان کیا ہے، پروازیں منگل، جمعرات اور اتوار کو اسلام آباد کے لیے روانہ ہوں گی۔

ایشیائی امورکے برطانوی وزیرمارک فیلڈ نے پروازوں کی بحالی کو خوش آئند قرار دیتے ہوئے کہا کہ دونوں ممالک کے تعلقات مزید گہرے ہوں گے، فلائٹس کی بحالی معیشت کے لیے سود مند ثابت ہوگی۔

یاد رہے کہ رواں سال جنوری میں برٹش ہائی کمشنر نے سیکرٹری ایوی ایشن کو خط میں کہا تھا کہ رواں سال جون سے برٹش ایئر ویز اسلام آباد سے اپنا فضائی آپریشن شروع کرے گی۔

install suchtv android app on google app store