پاکستان اور ترکی نے ہر قسم کی دہشتگردی کا مل کر مقابلہ کرنے کے عزم کا اعادہ

پاکستان اور ترکی نے ہر قسم کی دہشتگردی کا مل کر مقابلہ کرنے کے عزم کا اعادہ فائل فوٹو پاکستان اور ترکی نے ہر قسم کی دہشتگردی کا مل کر مقابلہ کرنے کے عزم کا اعادہ

پاکستان اور ترکی نے ہر قسم کی دہشتگردی کا مل کر مقابلہ کرنے کے عزم کا اعادہ کیا ہے۔ ان خیالات کا اظہار انقرہ میں پاک ترکی انسداد دہشتگردی سے متعلق مشاورت کے پہلے دور میں کیا گیا۔

پاکستان کے وفد کی قیادت انسداد دہشتگردی کے ڈائریکٹر جنرل احمد فاروق نے کی جبکہ ترکی کی طرف سے تحقیق اور سلامتی کے ڈائریکٹر جنرل اور سفیر ایلن تیشان نے وفد کی قیادت کی۔فریقین نے بین الاقوامی دہشتگردی کی وجہ سے عالمی اور علاقائی خطرات کا جائزہ لیا۔

انہوں نے دہشتگردی اور انتہا پسندی کے خاتمے کیلئے جامع سوچ کی ضرورت پر زور دیا جو کہ قانون کی حکمرانی اور اس کے بنیادی اسباب کے خاتمے پر مبنی ہو۔فریقین نے مشرق وسطیٰ اور دنیا کے دیگر حصوں میں داعش کے باعث خطرات پر بھی تبادلہ خیال کیا۔

پاکستان نے ترکی کے وفد کو معاشرے کے تمام طبقوں کی مربوط کوششوں کی وجہ سے ملک میں سلامتی کی بہتر صورتحال کے بارے میں بریفنگ دی۔اجلاس میں آپریشن ضرب عضب اور ردالفساد کے ذریعے دہشتگردی کے خلاف جنگ میں حاصل ہونے والی کامیابیوں اور قومی لائحہ عمل پر عملدرآمد کو اجاگر کیا گیا۔سری لنکا اور نیوزی لینڈ کے دہشتگردی کے وحشیانہ حملوں کی مذمت کرتے ہوئے فریقین نے اس بات کا اعادہ کیا کہ دہشتگردی کو کسی خاص مذہب، قومیت، تہذیب یا نسلی گروہ سے منسوب نہیں کیا جاسکتا۔

فریقین نے انسداد دہشتگردی کے شعبے میں پاکستان اور ترکی کے جاری تعاون اور عمل کا جائزہ لیا۔

install suchtv android app on google app store