پاک بحریہ کے جہاز پی این ایس خیبر کا بحرین کی بندرگاہ مینا سلمان کا دورہ

پاک بحریہ کے جہاز پی این ایس خیبر نے بحرین کی بندرگاہ مینا سلمان کا دورہ کیا ہے فائل فوٹو پاک بحریہ کے جہاز پی این ایس خیبر نے بحرین کی بندرگاہ مینا سلمان کا دورہ کیا ہے

پاک بحریہ کے جہاز پی این ایس خیبر نے بحرین کی بندرگاہ مینا سلمان کا دورہ کیا جہاں رائل بحرین نیول فورسز کے حکام نے اس کا پرتپاک استقبال کیا۔

ترجمان پاک بحریہ کے مطابق پی این ایس خیبر نے بحرین کی بندرگاہ کا دورہ کیا، بندرگاہ آمد پر رائل بحرین نیول فورسز کے حکام نے پرتپاک استقبال کیا۔

پی این ایس خیبر کے دورے کے موقع پر بحری جہاز کے کمانڈنگ افسر نے کمانڈر بحرین کوسٹ گارڈ اور ڈپٹی کمانڈر رائل بحرین سے ملاقات کی۔

ترجمان نے بتایا کہ ان ملاقاتوں کے دوران باہمی دل چسپی کے امور پر تبادلۂ خیال کیا گیا، دورے کے اختتام پر پی این ایس خیبر نے شمالی بحیرۂ عرب میں سیکورٹی پٹرول کا پھر آغاز کر دیا۔

ترجمان کا کہنا ہے کہ پی این ایس خیبر ریجنل میری ٹائم سیکورٹی پٹرول پر شمالی بحیرۂ عرب میں تعینات ہے جو عالمی تجارت کے لیے بحری راستے کے تحفظ کو یقینی بناتا ہے۔

پاک بحریہ کے ترجمان نے کہا کہ پی این ایس خیبر کا دورہ دونوں ممالک کے درمیان باہمی تعلقات کو مزید فروغ دے گا۔

یاد رہے کہ 2 مئی کو پاک بحریہ کے جہاز پی این ایس شمشیر نے مسقط کی بندرگاہ سلطان قابوس کا دورہ کیا تھا، یہ جہاز ریجنل میری ٹائم سکیورٹی پٹرول کے سلسلے میں خلیج عرب اور شمالی بحیرۂ عرب میں سیکورٹی آپریشنز پر مامور ہے۔

install suchtv android app on google app store