آرمی چیف جنرل باجوہ سے نیٹو کے افغانستان کے لیے سینئر نمائندے سر نکولس کی ملاقات

آرمی چیف جنرل باجوہ سے نیٹو کے افغانستان کے لیے سینئر نمائندے سر نکولس کی ملاقات فائل فوٹو آرمی چیف جنرل باجوہ سے نیٹو کے افغانستان کے لیے سینئر نمائندے سر نکولس کی ملاقات

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے نیٹو کے افغانستان کے لیے سینئر نمائندے سر نکولس کی ملاقات ہوئی۔ ملاقات کے دوران خطے میں امن و امان کی صورتحال اور افغان مفاہمتی عمل پر بات چیت ہوئی۔

تفصیلات کے مطابق پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق نیٹو کے افغانستان کے لیے سینئر نمائندے سر نکولس نے جی ایچ کیو کا دورہ کیا۔

اس موقع پر آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے نیٹو نمائندے کی ملاقات بھی ہوئی۔ ملاقات کے دوران خطے میں امن و امان کی صورتحال اور افغان مفاہمتی عمل پر بات چیت ہوئی۔

آرمی چیف سے نیٹو نمائندے کی ملاقات میں پاک افغان بارڈر مینجمنٹ پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔

اس سے قبل آرمی چیف سے ازبکستان کے نائب وزیر اعظم الیور گنیف نے بھی ملاقات کی تھی۔ ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور، علاقائی سیکیورٹی اور روابط کے فروغ پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کا کہنا تھا کہ ازبکستان پاکستان کا دوست ملک ہے، باہمی تعلقات سے خطے میں امن و استحکام کی فضا بہتر ہوگی، باہمی تعاون اور اقتصادی استحکام کو بھی تقویت ملے گی۔

ازبک نائب وزیر اعظم الیور گنیف نے کہا تھا کہ دہشت گردی کے خاتمے کے لیے پاک فوج کا کردار قابل تقلید ہے، خطے میں امن کے لیے پاک فوج کی کوششیں قابل قدر ہیں۔

install suchtv android app on google app store