عید کے دن قریب، پی آئی اے سمیت نجی ایئرلائنز کا اچانک کرایوں میں اضافہ

 پی آئی اے سمیت نجی ایئرلائنز نے اچانک کرایوں میں اضافہ کردیا ہے فائل فوٹو پی آئی اے سمیت نجی ایئرلائنز نے اچانک کرایوں میں اضافہ کردیا ہے

ایوی ایشن فیول کی قیمتوں میں اضافہ کے باعث پی آئی اے سمیت نجی ایئرلائنز نے اچانک کرایوں میں اضافہ کردیا، عید کے موقع پر مسافروں کی سفر میں مشکلات بڑھ گئیں۔

تفصیلات کے مطابق عالمی منڈی میں ایوی ایشن فیول کی قیمتوں میں اضافہ اور ڈالر کے مہنگے ہونے کی وجہ سے ایوی ایشن فیول کی قیمتوں میں اچانک اضافہ کردیا گیا۔

اس حوالے سے ذرائع کا کہنا ہے کہ پی آئی اے سمیت نجی ایئرلائنز نے اچانک کرایوں میں اضافہ کردیا ہے، فضائی ٹکٹوں کی مسلسل اڑان کی وجہ سے عید کے موقع پر مسافروں کو سفر میں مشکلات درپیش ہیں۔

ذرائع کے مطابق لاہور سے کراچی کا کرایہ14ہزار سے بڑھ کر31ہزار تک تجاوز کرگیا جبکہ پی آئی اے کا لاہور سے کراچی کا دوطرفہ ٹکٹ31ہزار روپے سے بڑھ گیا۔

اس کے علاوہ ائیربلیو کا لاہور سے کراچی کا ٹکٹ32ہزار پانچ سو روپے میں فروخت ہونے لگا، سیرین ائیر کا لاہور سے کراچی کا دو طرفہ کرایہ39ہزار پانچ روپے تک پہنچ گیا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ دو ماہ ماہ قبل لاہور سے کراچی کا ائیر ٹکٹ14ہزار سے17ہزار روپے اور لاہور سے کراچی ریٹرن ٹکٹ تقریباً 28ہزار روپے میں میسر تھا۔

علاوہ ازیں پی آئی اے، ائیربلیو اور سیرین ائیر کی جانب سے اندرون ملک فلائٹ آپریشن کے لیے طیاروں کی تعداد میں کمی کر دی گئی ہے۔

install suchtv android app on google app store