وفاقی کابینہ کا ملک کی مجموعی سیاسی صورتحال پرغور

وفاقی کابینہ کا ملک کی مجموعی سیاسی صورتحال پرغور فائل فوٹو وفاقی کابینہ کا ملک کی مجموعی سیاسی صورتحال پرغور

فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ پاکستان کے پرچم کی توہین اور قومی سلامتی کو داؤ پر لگانے والوں سے کوئی رعایت نہیں ہوگی۔ ان کے حوالے سے زیرو ٹالرینس پالیسی ہوگی۔

وفاقی کابینہ کے اجلاس کے بعد میڈیا کو بریفنگ دیتے ہوئے ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ وفاقی کابینہ نے وزیرستان میں شرپسند کارروائی کی مذمت کی اور شہید ایف سی اہلکار کیلئے دعا کی۔

انہوں نے کہا کہ ریاست کی رٹ چیلنج کرنے والوں نے افواج پاکستان کی پوسٹ پر حملہ کیا۔ جن لوگوں کو فاٹا میں امن نہیں بھارہا انہوں نے شرپسند کارروائی کی۔ فاٹا کی ترقی کو روکنے کی مذموم کوشش کی جارہی ہے۔

فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ کچھ افراد نے قبائلیوں کو اپنی سازش کا ایندھن بنانے کی کوشش کی۔ وزیراعظم نے قبائلی علاقوں کی ترقی کیلئے ایک سو دوارب روپے کے فنڈز مختص کیے۔

معاون خصوصی نے مزید کہا کہ وزیراعظم نے ملک میں بچوں کے جنسی استحصال میں خطرناک اضافہ ہرافسوس کا اظہار کیا ہے اور بچوں کے ساتھ زیادتی، جنسی تشدد اور استحصال کو روکنے کیلئے تمام قوانین کا جائزہ لینے کی ہدایت کی ہے۔

install suchtv android app on google app store