پاکستان، چین کے مختلف شعبوں میں تعاون کی یادداشتوں پر دستخط

پاکستان اور چین نے مختلف شعبوں میں تعاون کے لئے مفاہمت کی کئی یادداشتوں پر دستخط کئے ہیں اسکرین گریب پاکستان اور چین نے مختلف شعبوں میں تعاون کے لئے مفاہمت کی کئی یادداشتوں پر دستخط کئے ہیں

پاکستان اور چین نے مختلف شعبوں میں تعاون کے لئے مفاہمت کی کئی یادداشتوں پر دستخط کئے ہیں۔

دستخطوں کی تقریب اسلام آباد میں ہوئی جس میں وزیراعظم عمران خان اور چین کے نائب صدر وانگ کی شان نے شرکت کی۔ مفاہمت کی یادداشتوں میں اقتصادی اور فنی امور میں تعاون قدرتی آفات سے نمٹنے کا انتظام اور لسبیلہ یونیورسٹی کے زرعی شعبے میں معاونت شامل ہیں۔

ادھر دونوں رہنماؤں نے پاک چین اقتصادی راہداری کے تحت توانائی، ٹیکنالوجی اور تعلیم کے شعبوں میں چار بڑے منصوبوں کا افتتاح کیا۔ دونوں رہنماؤں نے پنجاب یونیورسٹی میں کنفیوشس انسٹیٹیوٹ کا بھی افتتاح کیا۔ یہ ادارہ چینی تعلیم، ثقافت، ثقافتی تبادلوں اور دیگر منصوبوں اور سرگرمیوں کو فروغ دیتا ہے۔

تقریب میں ہواوے ٹیکنالوجی سپورٹ سینٹر کا بھی افتتاح کیا گیا جو پاکستان میں چین کی ٹیکنالوجی کی بڑی کمپنی کی طرف سے سرمایہ کاری کے عزم کا اظہار ہے۔

دونوں ملکوں کے درمیان وفود کی سطح پر ملاقات ہوئی ہے۔

install suchtv android app on google app store